ایبٹ آباد سے اغوا ہونے والی لڑکی لاہور سے بازیاب

پولیس نے مغوی لڑکی کو خیبرپختونخوا پولیس کے حوالے کر دیا


ویب ڈیسک November 18, 2022
فوٹو : ایکسپریس نیوز

خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد سے اغوا ہونے والی 17 سالہ لڑکی کو لاہور سے بازیاب کروا لیا گیا۔

پولیس کے مطابق 17 سالہ لڑکی کو ایبٹ آباد سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا، اغوا کار لڑکی کو موٹروے سے لاہور لے کر آئے لیکن شیراکوٹ کے علاقہ میں لڑکی کار سے نکل کر بھاگ گئی۔

موٹروے پولیس کی کال پر لاہور پولیس نے تلاش شروع کی جس پر گارڈن ٹاون پولیس نے مغوی لڑکی کو بازیاب کرلیا۔

پولیس نے مغوی لڑکی کو خیبرپختونخوا پولیس کے حوالے کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں