تجاوزات کے خاتمے کی مہم جاری رکھی جائے گی حق پرست اراکین اسمبلی
برنس روڈ اور اطراف سے تجاوزات کے خاتمے کے بعدصفائی کا کام جلد کیا جائے، بلدیاتی افسران کے ہمراہ علاقوں کا دورہ
حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی محمدحسین اور محمدکامران نے کہا ہے کہ عوام کودرپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع جنوبی کی انتظامیہ کی جانب سے ایک مربوط پالیسی کے تحت تجاوزات کے خاتمے کیلیے جاری مہم مزید تیزکردی گئی ہے جسے تجاوزات کے مکمل خاتمے تک جاری رکھا جائے گا تاکہ تجاوزات کے ناسورکا جڑ سے خاتمہ ممکن بنایاجاسکے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ جنوبی افضل زیدی، سپرنٹنڈنٹ انجینئر عاصم علی خان اور ڈائریکٹر انفورسمنٹ آغافہد خان کے ہمراہ برنس روڈ اور اطراف کے علاقے سے ہٹائی گئی تجاوزات کے بعد دورے کے موقع پر کیا، بلدیہ جنوبی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے شاہراہ لیاقت، فریسکو چوک،سبزی گلی اور ملحقہ گلیوں سے ٹھیلے پتھارے،گنے کا رس نکالنے والی مشینیں، کیبن، کائونٹر اور اسٹال ہٹادیے ہیں اس کے علاوہ پکے تھلے اور حد سے بڑھے ہوئے سن شیڈکا بھی خاتمہ کردیاگیا ہے۔
اراکین صوبائی اسمبلی نے کہاکہ جن مقامات سے تجاوزات ہٹائی گئی ہیں وہاں صفائی کا کام جلد مکمل کیاجائے تاکہ ٹریفک کی روانی میں بہتری آسکے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹربلدیہ جنوبی افضل زیدی نے کہاکہ ضلع جنوبی شہرکراچی کا قلب ہے، تجاوزات شہریوںکیلیے مشکلات پیداکرتی تھیں،محکمہ انفورسمنٹ کے افسران عملے کی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ ہٹائی گئی تجاوزات دوبارہ قائم نہ ہونے پائیں بصورت دیگر غفلت کے مرتکب عملے کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی ۔