آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ سیاسی ہوا تو ادارے کو نقصان پہنچے گا آصف زرداری

تمام تھری اسٹار جنرلز برابر ہیں اور آرمی کی سربراہی کے مکمل اہل ہیں


ویب ڈیسک November 18, 2022
فوٹو : فائل

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تمام تھری اسٹار جنرلز برابر ہیں اور آرمی کی سربراہی کے مکمل اہل ہیں، یہ تعیناتی سیاسی ہوئی تو ادارے کو نقصان پہنچے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم پاک آرمی میں پروموشن کے نظام پر مضبوط یقین رکھتے ہیں، تمام تھری اسٹار جنرلز برابر ہیں اور آرمی کی سربراہی کے مکمل اہل ہیں۔

یہ پڑھیں : نواز شریف وہ آرمی چیف لگانا چاہتا ہے جو مجھے نااہل کرے، عمران خان

سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ کسی صورت بھی سیاسی نہیں ہونا چاہیے، یہ ادارے کو نقصان پہنچائے گا، آرمی چیف کی تعیناتی قانون کے مطابق وزیراعظم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : اہم تقرری؛ وزیر خزانہ کی صدر سے ملاقات؛ آئینی امور پر ڈیڈلاک ختم کرنے کا پیغام

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں