اولاد کی محبت کو ترستی ماں اولڈ ہوم میں دم توڑ گئی

بدرالنسا نے اپنے آخری وقت میں بیٹے کے ساتھ جانے سے انکار کردیا


Staff Reporter March 29, 2014
مرحومہ بدر النساء۔ فوٹو: فائل

بنت فاطمہ اولڈ ایج ہوم میں اولاد کی محبت و توجہ کو ترستی بدرالنسا نامی عمر رسیدہ خاتون اپنے مالک حقیقی سے جا ملی، جب وہ زندگی کی آخری سانسیں لے رہی تھی تو اس نے اپنے بیٹے کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا تھا۔

ضعیف خاتون2برس سے اولڈ ہوم ٹرسٹ میں اولاد کی عدم توجہی اور پیار نہ ملنے کے باعث نفسیاتی مریض بن گئی تھی اور اسی حالت میں رہائش پذیر تھی، وہ اپنے بیٹے کو یاد کرنے کے بعد روتی اور چلاتی تھی لیکن اولاد اسے اپنے گھر رکھنے کو تیار نہ تھی،2 برس کے دوران انتظامیہ کے بلانے پر اس کا بیٹا صرف5دفعہ ملاقات کیلیے آیا،وہ ٹرسٹ کو ماں کی دیکھ بھال کرنے کے عوض کوئی معاوضہ بھی نہیں دیتا تھا، انتظامیہ نے ضعیف خاتون کی لاش کو بیٹے کے حوالے کیا تو اس نے لاش کو ایک دن تک ایدھی سرد خانے میں رکھا اور محلے والوں سے کفن دفن کیلیے چندہ جمع کرنے کے بعد ماں کی تدفین کی۔

اولڈ ہوم ٹرسٹ کی چیئر پرسن فرزانہ کے مطابق ضعیف خاتون کی فیملی کی معاشی حالت اتنی بدتر بھی نہیں تھی کہ وہ اپنی ماں کی بہتر دیکھ بھال نہ کر پاتے، یہ ساری ستم ظریفی معاشرے کی بے حسی ہے، ایک ماں7 بچے پال سکتی ہے لیکن اولاد سے ایک ماں کی بڑھاپے میں خد مت نہیں ہو سکتی ہیں حالانکہ مذکورہ ضعیف خاتون جوانی میں ہی بیوہ ہو گئی تھیں، کبھی اس نے بچوں کو باپ کی کمی کا احساس نہیں ہونے دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں