تیاریوں کے دوران 12 میں سے 9 میچز میں کامیابی پائی ہے مشفیق الرحیم

میگا ایونٹ سے قبل زمبابوے اور آئرلینڈ سے وارم اپ میچز میں تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے گی


Sports Desk September 15, 2012
میگا ایونٹ سے قبل زمبابوے اور آئرلینڈ سے وارم اپ میچز میں تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے گی. فوٹو: اے ایف پی

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مشفیق الرحیم کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم گذشتہ تین ماہ سے ورلڈ ٹوئنٹی 20 کی تیاریوں میں مصروف رہی ہے۔

ہمارے تمام پلیئرز فتح کے جذبے سے سرشار ہیں، کولمبو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بنگلہ دیشی کپتان نے کہاکہ ہم نے تین ماہ کے دوران زمبابوے،جنوبی افریقہ، آئرلینڈ اور ہالینڈ کیخلاف میچز کھیلے اور مجموعی طور اس دوران 12 مقابلوں میں سے 9 میں ہمیں فتح ملی ہے۔

میگا ایونٹ سے قبل زمبابوے اور آئرلینڈ سے وارم اپ میچز میں تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے گی، مشفیق الرحیم نے کہاکہ اگلے مرحلے میں رسائی یقینی بنانے کے لیے ہمیں گروپ میں دو میچز جیتنا ہیں،کسی بھی ٹیم کیخلاف کامیابی کے لیے ہم مخصوص دن کھیل کے تینوں شعبوں میں عمدہ کارکردگی پیش کرنے کے لیے پرامید ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں