ایکسپریس میڈیا گروپ پر پے در پے حملے حکومت دعوے کرتی ہے ملزم نہیں پکڑتی
کراچی میں 3 حملوں کے دوران 3کارکن شہید ہوئے،پشاور میں بیوروچیف کے گھرکے باہر سے بم برآمد ہوا
آزادی صحافت کاعلمبردار ایکسپریس میڈیا گروپ کافی عرصے سے ملک بھر میں دہشت گردوں کے نشانے پر ہے لیکن ابھی تک حکومتی دعوؤں کے باوجود کسی ملزم کو کٹہرے میں نہیں لایا جاسکا، ہر بار حملے کے بعد حکومتی سطح پر طفل تسلیاں تو دی جاتی ہیں لیکن عملی طور پر ذمے داروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔
گزشتہ برس16اگست، پھر 2 دسمبرکو کراچی میں ایکسپریس میڈیا گروپ کے دفاتر پر بم حملے کے ساتھ فائرنگ کی گئی۔ دوسرے حملے میں رواں سال17جنوری کو کراچی میں ہی ایکسپریس نیوزکی گاڑی پر حملے میں3کارکن شہید ہوئے مگر حکام کسی کو بھی ملزم گرفتار کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
19مارچ کو پشاور میں ایکسپریس نیوزکے بیوروچیف کے گھرکے باہر سے بم برآمد ہوا جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی و مالی نقصان تو نہیں ہوا لیکن یہ پیغام ضرور دیا گیا کہ دشمن جب چاہے حکومتی دعوؤں کے برعکس کارروائی کرسکتا ہے اور اب چوتھے حملے میں 28مارچ کو لاہور میں اینکر پرسن رضا رومی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی وہ دفتر سے اپنے گھر مسلم ٹاون جارہے تھے کہ راستے میں دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کردی جس سے انکا ڈرائیور شہید اورگارڈ زخمی ہوگیا،ملزمان کارروائی کے بعد فرارہوگئے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پولیس اس بار حملے میں ملوث کسی ملزم کو گرفتارکرنے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں ۔