عمران خان پر فائرنگ کا معاملہ جے آئی ٹی نے ملزم سے تفتیش شروع کردی

دوسرے مرحلے میں کارکن معظم کی ہلاکت پر بھی تفتیش کرے گی، ذرائع

ملزم کی فوٹو ( ویڈیو گریب)

سابق وزیراعظم عمران خان پر فائرنگ کرنے والے ملزم نوید کا ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد جے آئی ٹی نے باقاعدہ تفتیش شروع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر فائرنگ کرنے والے ملزم نوید نے مشترکہ تفتیشی ٹیم نے ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے ملزم سے وقوعہ کے روز کی نقل و حرکت سے متعلق پوچھا۔


ملزم نوید نے جے آئی ٹی کے روبرو پہلے دن والا بیان دیا، جس کے بعد تحقیقاتی کمیٹی نے ملزم سے حالات و واقعات پر سوالات کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سے واقعے کے محرکات جاننے کے لیے بار بار انٹرویو کیا جائے گا اور لانگ مارچ کی سکیورٹی اور کنٹینر کے کلوز سرکل تعینات اہلکاروں سے بھی پوچھ گچھ ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جے آئی ٹی) دوسرے مرحلے میں کارکن عظم کی ہلاکت پر بھی تفتیش کرے گی۔
Load Next Story