سراج الحق کا آئندہ جمعہ یوم انسداد سود منانے کا اعلان
سودی بانڈز ختم کر کے اسلامی سکوک بانڈز جاری کیے جائیں، امیر جماعت اسلامی
امیر جماعت اسلامی سراج الحق سود کے حق میں اپیلیں واپس لینے کا اعلان کرکے شرح سود بڑھانے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سراج الحق نے شرح سود میں اضافے پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ دورنگی ہے، آئندہ جمعہ کو ملک بھر میں یوم انسداد سود منایا جائے گا۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت اسلامی نظام معیشت کا مکمل روڈ میپ دے،اسلامی مالیاتی قوانین بنائے جائیں، قوانین سے انٹرسٹ کے الفاظ تحلیل کیے جائیں۔
انہوں نے حکومت سے "ربا ایمنسٹی اسکیم" نافذ کرنے کا مطالبہ کرتے کہا کہ تمام نجی بنک سپریم کورٹ سے سود کے حق میں اپیلیں واپس لیں۔
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیٹ بنک اپیلیں واپس نہ لینے بنکوں کے لائسنس کرے، سودی بانڈز ختم کر کے اسلامی سکوک بانڈز جاری کیے جائیں۔