ہالی ووڈ سپر اسٹار بریڈ پٹ کے نئے عشق کے چرچے پھیل گئے

اداکار کو بونو کنسرٹ کے دوران اداکار پال ویزلے کی سابق ​​بیوی انیس ڈی ریمن کے ساتھ دیکھا گیا ہے


ویب ڈیسک November 18, 2022
فوٹو: انسٹاگرام

ہالی ووڈ سپر اسٹار بریڈ پٹ انجلینا جولی کو چھوڑنے کے بعد دوبارہ محبت میں مبتلا ہوگئے۔

امریکی اداکار کو بونو کنسرٹ کے دوران اداکار پال ویزلے کی سابق بیوی انیس ڈی ریمن کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کنسرٹ کے دوران بریڈ اور انیس کی ایسی کئی تصاویر میڈیا کے ہاتھ لگی ہیں جن میں دونوں ایک دوسرے ہاتھ تھامے نظر آ رہے ہیں۔

ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ اپنی نجی زندگی کے حوالے سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں اور مختلف اداکاراؤں کے ساتھ ان کا نام جوڑا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں