ایکشن اور رُمانس سے بھر پور فلم ’ٹچ بٹن‘ ریلیز کے لئے تیار

فلم ریلیز ہونے سے پہلے ہی اس کے گانے بہت مقبول ہوچکے ہیں، اداکار فرحان سعید


Staff Reporter November 18, 2022
فوٹو: انسٹاگرام

شوٹنگ سٹار سٹوڈیو اور سلمان اقبال فلمز کی مشترکہ بینر تلے بننے والی فلم 'ٹچ بٹن' ریلیز کے لئے تیار ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے مقامی مال میں پریس کانفرنس سے خطاب میں اداکار فرحان سعید کا کہنا تھا کہ فلم ریلیز ہونے سے پہلے ہی اس کے گانے مقبول ہوچکے ہیں۔

فلم کی پروڈیوسر عروہ حسین نے کہا کہ یہ ایک فیملی فلم ہے جس کے لیے انھوں نے بہت محنت کی ہے۔

مزید پڑھیں : فلم 'ٹچ بٹن' کی نمائش تاخیر کا شکار، 25 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا

انہوں نے مزید کہا کہ فلم نہ صرف شائقین کو معیاری تفریح فراہم کرنے کا باعث بنے گی بلکہ یہ پاکستان فلم انڈسٹری میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہوگی۔

'ٹچ بٹن' کی کاسٹ میں فرحان سعید، سونیہ، ایمان علی اور فیروز خان شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں