ٹی20 ورلڈکپ میں شکست کا  نتیجہ بھارتی سلیکشن کمیٹی برطرف

بی سی سی آئی نے نئے سلیکٹرز کے لیے درخواستیں بھی طلب کرلیں


ویب ڈیسک November 19, 2022
سابق کرکٹر چیتن شرما کی قیادت میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی کو شدید تنقید کا سامنا تھا:فوٹو:فائل

ٹی 20 ورلڈ کپ میں شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی کو برطرف کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے سابق کرکٹر چیتن شرما کی قیادت میں کام کرنے والی 4 رکنی نیشنل سلیکشن کمیٹی کو برطرف کرنے کے بعد نئے سلیکٹرز کے لیے درخواستیں طلب کرلیں۔

برطرف ہونے والی سلیکشن کمیٹی کے دورمیں بھارتی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں بھی ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے میں ناکام رہی تھی اورورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھی اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آسٹریلیا میں گزشتہ دنوں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد بھارتی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی پر شدید تنقید کی جارہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں