ایک لاکھ 60 ہزارمیٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری

ہائی اسپیڈ ڈیزل فی بیرل پر عائد منافع کی حد بڑھا کر 22 ڈالر فی بیرل کردی گئی


Shahbaz Rana November 19, 2022
یوریا چین اور آذربائیجان سے درآمد کیا جائیگا، اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے جمعے کے روز ایک لاکھ 60 ہزار ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری دی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اسلام آباد ہونے والے اجلاس میں ایک لاکھ 60 ہزار ٹن یوریا 2مختلف قیمتوں یعنی 480 ڈالر فی میٹرک ٹن اور 710 ڈالر فی میٹرک ٹن پر درآمد کرنے کی منظوری دی گئی یعنی ایک لاکھ ٹن یوریا درآمد پر 8 کروڑ 49 لاکھ ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوگا۔

اس سے قبل 28 اکتوبر کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 3 لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کا کنٹریکٹ مخدوم لاجسٹک سروسز کو دیا تھا جس نے 520 ڈالر فی میٹرک ٹن کی قیمت پر یوریا فراہم کرنا تھا تاہم کمپنی ایسا کرنے سے قاصر رہی جس کے بعد وزارت صنعت نے چین کی مختلف کمپنیوں سے رابطہ کیا اور یوریا درآمد کرنے کے لیے معاملات طے کیے، جس کے بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ٹریڈ کارپوریشن آف پاکستان کو اس بات کی اجازت دی کہ وہ حکومتی سطح پر چین سے ایک لاکھ 25 ہزار ٹن یوریا درآمد کرے جو کہ 480 ڈالر فی میٹرک ٹن کے حساب سے درآمد کیا جائے گا جبکہ دیگر 35 ہزار ٹن یوریا آذربائیجان کی ایک کمپنی سے درآمد کیا جائے گا جو 710 ڈالر فی میٹرک ٹن پر یوریا فراہم کرے گی۔

علاوہ ازیں اقتصادی رابطہ کمیٹی کیاجلاس میں ہائی اسپیڈ ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا فی بیرل منافع جو 15 ڈالر سے بڑھا کر 16 ڈالر 75 سینٹ کیا گیا تھا تاہم اب اس منافع کو مزید بڑھا کر 22 ڈالر فی بیرل کردیا گیا ہے جس کا مطلب کے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں عنقریب اضافہ ہوگا اور جس کا بوجھ صارفین پر پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |