پاکستان اور روس کے درمیان روڈ ٹرانسپورٹ معاہدے پردستخط
سفر اور سامان کی آسانی سے ترسیل ممکن ،مولانا اسعد سے روسی وزیرکی ملاقات
پاکستان اور روس کے درمیان روڈ ٹرانسپورٹ سے متعلق بڑا معاہدہ ہوگیا جس کے تحت دونوں ممالک میں سفر اور سامان کی آسانی سے ترسیل ممکن ہوگی۔
وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کی روس کے وزیر ٹرانسپورٹ وٹالی سیویلیف سے ملاقات ہوئی جس میں مولانا اسعد محمود نے پاکستان اور روس کے درمیان بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے معاہدے پر دستخط کئے۔
معاہدہ سے پاکستان اور روس کے مابین روڈ کے ذریعے سفر اور سامان کی آسانی سے ترسیل ممکن ہوگی اور ٹرانسپورٹ آپریشنز روڈ ٹرانسپورٹ پرمٹ کی بنیاد پر کیے جائیں گے۔
ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ آپریشنل طریقوں پر اتفاق کرنے اور نفاذ سے متعلق مسائل کا جائزہ لینے کے لیے ایک مشتر کہ ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا۔
مولانا اسعد محمود نے کہا کہ روس وسائل سے مالا مال اور تکنیکی طور پر ترقی یافتہ ملک ہے، یہ معاہدہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی روابط اور عوامی روابط قائم کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ روس یوکرین جنگ جلد ختم ہو جائے گی اور خطے میں امن بحال ہو گا تا کہ تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق چل سکیں۔