آپریشن سے امن نہیں ہو سکتا مذاکرات سبوتاژ کرنیوالوں پر نظر رکھنا ہوگی عمران

قبائلی علاقے میں10سال سے لڑائی ہو رہی ہے،6ہزار سے زائد آپریشن کیے جاچکے مگرامن کا قیام ممکن نہ ہو سکا


News Agencies March 29, 2014
قبائلی علاقے میں10سال سے لڑائی ہو رہی ہے،6ہزار سے زائد آپریشن کیے جاچکے مگرامن کا قیام ممکن نہ ہو سکا،چیئرمین پی ٹی آئی۔ فوٹو: فائل

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فوجی آپر یشن سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔

ہمیں مذاکرات سبوتاژ کرنے والوں پر نظر رکھنا ہوگی، قبائلی علاقے میں10سال سے لڑائی ہو رہی ہے،6ہزار سے زائد آپریشن کیے جاچکے مگرامن کا قیام ممکن نہ ہو سکا،وزیراعظم اور وزیر داخلہ کو داد دیتا ہوں کہ مذاکرات کے لیے کھڑے رہے۔جمعے کو ایک انٹرویو میں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قائداعظم نے بھی قبائلی علاقے سے فوج واپس بلائی تھی، ہمیں بھی مرحلہ وار قبائلی علاقوں سے فوج نکالنی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں