بغاوت پر اکسانے کا الزام شہباز گل پر فرد جرم کیلیے تاریخ مقرر

شہباز گل مقدمے میں ضمانت پر ہیں، ایڈیشنل سیشن جج نے فرد جرم کیلیے 22 نومبر کی تاریخ مقرر کردی


ویب ڈیسک November 19, 2022
(فوٹو فائل)

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا گیا

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 22 نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔

گزشتہ سماعت پر شہباز گل اور دیگر ملزمان میں نقول تقسیم کی گئی تھیں۔ واضح رہے کہ شہباز گل اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں ضمانت پر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |