شمالی کوریا دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دے گا کم جونگ ان

دھمکیوں کے بعد اپنی جوہری صلاحیتوں کو بڑھایا ہے،سربراہ شمالی کوریا


ویب ڈیسک November 19, 2022
کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کے لیے پرعزم ہیں، کم جونگ ان:فوٹو:فائل

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے کہا ہے کہ جوہری دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دیں گے۔

بین البراعظمی میزائل لانچ کے موقع پر شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کی جانب سے دھمکیوں کے بعد شمالی کوریا نے اپنی جوہری صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: شمالی کوریا کا بین البراعظمی میزائل امریکا تک مار کرسکتا ہے، جاپان

انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کی حکومت جوہری حملے کی دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دینے کے لیے پرعزم ہے۔ کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ شمالی کوریا نے گزشتہ روزبین البراعظمی بیلسٹک میزائل فائر کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |