ریلوے پولیس میں کانسٹیبل بھرتی کرنے کا فیصلہ نوٹیفکیشن جاری

پہلے مرحلے میں ملک بھر کی آٹھوں ڈویژنز میں 5 سو39 کانسٹیبل اور دوسرے مرحلے میں اے ایس آئی بھرتی کیے جائیں گے


ویب ڈیسک November 19, 2022
ریلوے پولیس میں بھرتیوں کا عمل آئندہ ڈھائی ماہ تک مکمل کیا جائےگا (فوٹو فائل)

ریلوے پولیس نے ملک بھر کی آٹھوں ڈویژنز میں 5 سو39 کانسٹیبل بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے ریلوے پولیس حکام کو ریگولر بھرتی کے لیے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اس سلسلے میں جاری کیا جانے والا این او سی آئندہ 6 ماہ تک کارآمد ہوگا۔

ریلوے پولیس میں کانسٹیبل گریڈ5 ہی میں بھرتی کیے جائیں گے۔ ریلوے پولیس حکام کی جانب سے اسکیل اپ گریڈ کیے جانے پر عملدرآمد نہیں ہو سکا ہے جب کہ پنجاب پولیس سمیت دیگر فورس کے اسکیل ریلوے پولیس ملازمین سے اپ گریڈ ہیں۔

ملک بھر کی تمام ڈویژنز میں بھرتی کا شیڈول جلد جاری کردیا جائےگا اور بھرتی کا عمل آئندہ ڈھائی ماہ تک مکمل کیا جائےگا۔ ذرائع کے مطابق ریلوے پولیس میں عرصہ دراز سے بھرتیاں نہ ہونے کے باعث دفتری امور سرانجام دینے میں مشکلات درپیش ہیں۔

ریلوے پولیس بھرتیوں کے سلسلے میں لاہور، کراچی، ملتان میں کانسٹیبل بھرتی کیے جائیں گے جب کہ سکھر، کوئٹہ، پشاور، مغلپورہ، ورکشاپ ڈویژن اور راولپنڈی ڈویژن میں نفری پوری کرنے کے لیے کانسٹیبل بھرتی کیے جائیں گے۔دوسرے مرحلے میں اے ایس آئی بھرتی کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں