متنازع فلم جوائے لینڈ پر پابندی کےلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

فلم کی پاکستان میں نمائش پر مستقل پابندی لگائی جائے اور سنسر شپ سرٹیفکیٹ و لائسنس کو منسوخ کیا جائے، درخواست گزار


ویب ڈیسک November 19, 2022
فلم کی پاکستان میں نمائش پر مستقل پابندی لگائی جائے اور سنسر شپ سرٹیفکیٹ و لائسنس کو منسوخ کیا جائے، درخواست گزار

لاہور ہائیکورٹ میں متنازع فلم جوائے لینڈ کی پاکستان میں نمائش کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔

ایڈووکیٹ عابد حسین کھچی کی وساطت سے محمد بلال شفیق نے درخواست میں وفاقی و صوبائی وزارت اطلاعات و نشریات، پیمرا ، پاکستان میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے)، سنسر بورڈ سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ فلم شریعت اور اخلاقی و مذہبی اقدار کے خلاف بنائی گئی ہے، جو اسلامی معاشرے میں خاندانی نظام کو توڑ سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: سینسر بورڈ نے فلم ''جوائے لینڈ'' کی نمائش کی اجازت دے دی
درخواست میں استدعا کی گئی کہ فلم پاکستانی اور اسلامی قوانین کے خلاف ہے ایسی فلم کو نمائش کے لیے لائسنس جاری نہیں کیا جا سکتا، لہذا اس کی پاکستان میں نمائش پر مستقل پابندی لگائی جائے اور سنسر شپ سرٹیفکیٹ اور لائسنس کو منسوخ کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں