کسٹمز کوئٹہ کی کارروائیاں 16 نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیاں ضبط

کسٹمز موبائل اسکواڈ نے ہزارگنجی میں ایک گودام پر چھاپہ مار کر اسمگلڈ غیر ملکی کپڑا، چھالیہ اور چائنیز سالٹ برآمد کیا

کسٹمز موبائل اسکواڈ نے ہزارگنجی میں ایک گودام پر چھاپہ مار کر اسمگلڈ غیر ملکی کپڑا، چھالیہ اور چائنیز سالٹ برآمد کیا

پاکستان کسٹمز کوئٹہ انفورسمنٹ نے انسداد اسمگلنگ مہم کی مختلف تابڑ توڑ کاروائیوں میں 13کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگلڈ چھالیہ، گاڑیاں اور متفرق اشیاء ضبط کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ افسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم کی مختلف کارروائیوں میں 13کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگلڈ چھالیہ، اسمگل گاڑیاں اور متفرق اشیاء ضبط کی گئیں۔

پاکستان کسٹم نے پولیس اور محکمہ ایکسائز کے اشتراک سے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 45 ملین روپے مالیت کی 16 نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیاں ضبط کی۔

کسٹمز موبائل اسکواڈ نے ہزارگنجی میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مار کر اسمگلڈ غیر ملکی کپڑا، چھالیہ اور چائنیز سالٹ برآمد کیا جس کی مالیت ایک کروڑ 22لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔


انفورسمنٹ کوئٹہ کی چھاپہ مارٹیم نے ایک ہینو بس کو روک کر جب اس کی جانچ پڑتال کی تو بس سے 2کروڑ 22لاکھ مالیت کی 8625 کلوگرام اسمگلڈ چھالیہ، 2000 کلوگرام زنانہ کپڑا برآمد ہوا جسے ضبط کرلیا گیا۔

ایک اور کارروائی کے دوران ایف ای یو، لکپاس کے عملے نے مختلف مسافر بسوں کی چیکنگ کے دوران متفرق سامان قبضے میں لے لیا ہے جن میں مردانہ کپڑا، مچھر دانی کا کپڑا، پیناسونک ٹیلی فون سیٹ، سگریٹ، آٹو پارٹس برآمدکرکے ضبط کیں جن کی مالیت ایک کروڑ 80لاکھ روپے جبکہ 31لاکھ مالیت کی ایک گاڑی ٹویوٹا ہائی لیکس شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف ای یو دالبدین نے 2400 کلو گرام چھالیہ جس کی مالیت 80 لاکھ روپے ہے۔ اس کے علاوہ ملت کے دو ٹریکٹر بھی قبضے میں لیے گئے ہیں جن کی مالیت 40 لاکھ روپے ہے۔

ایف ای یوزیات نے 78 لاکھ 40 ہزار مالیت کی چھالیہ، خشک دودھ، پلاسٹک شاپرز، گٹکا، کمبل اور 50لاکھ مالیت کی دو نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی ہیں۔اسی طرح ای ایف یو یارو پاک افغان روٹ پر، ایچ ٹی وی ٹائرز، لیپٹوز، این سی پی گاڑیاں اور سگریٹس جن کی مالیت 60 لاکھ روپے ہے بھی تحویل میں لے لیے۔
Load Next Story