عدالت میں اداکار فیروز خان کی بچوں سے ملاقات

ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔

ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔

فیملی کورٹ ایسٹ کے حکم پر اداکار فیروز خان کی بچوں سے ملاقات کرائی گئی، عدالت نے درخواست کی سماعت ملتوی کردی۔

کراچی سٹی کورٹ میں فیملی کورٹ میں اداکار فیروز کی بچوں سے ملاقات کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالتی حکم پر اداکار فیروز خان کی بچوں سے ملاقات کرادی گئی جو ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔


ملاقات کے بعد اداکار فیروز خان واپس روانہ ہوگئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 29 نومبر تک ملتوی کررکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیروز خان کی کورٹ میں بچوں سے ملاقات کی جذباتی ویڈیوز وائرل

واضح رہے کہ فیروز خان کی علیزے سلطان سے علیحدگی ہوچکی ہے۔ انہوں نے اپنے بیٹے سلطان اور بیٹی فاطمہ کی حوالگی کی درخواست دائر کررکھی ہے۔
Load Next Story