اسرائیل کی شام پر فضائی بمباری میں 4 فوجی ہلاک1 زخمی

شام میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا

اسرائیل کے فضائی حملوں میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، فوٹو: فائل

اسرائیلی طیاروں نے شام میں ملٹری زون پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 4 فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے شام کے صوبوں حمص اور حماۃ میں فوجی زون پر شدید بمباری کی اور ایران حمایت یافتہ عسکری گروپ کے اڈے کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔


دوسری جانب شام کے سرکاری خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے اسرائیلی حملے پر فوری ردعمل دیتے ہوئے حملہ آور طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

ادھر شام میں جنگ مانیٹرنگ ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایران کے حمایت یافتہ عسکری گروپ حزب اللہ کے اسلحہ اور بارودی ذخائر پر بمباری کر کے تباہ کردیا۔

 
Load Next Story