‏سپریم کورٹ نے موٹر وے پر بائیکس چلانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

موٹر وے پر تیز رفتار ٹریفک موٹرسائیکل سواروں کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، سپریم کورٹ


ویب ڈیسک November 19, 2022
اسلام آباد ہائیکورٹ نے موٹر وے پر ہیوی بائیکس کو اجازت دیدی تی، فوٹو: فائل

‏سپریم کورٹ نے موٹر وے پر بائیکس چلانے کی اجازت دینے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے موٹر وے پر بائیکس چلانے کی اجازت دینے کیخلاف کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس محمد علی مظہر نے تحریر کیا جس میں ‏موٹر وے پر بائیکس چلانے کیخلاف وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرلی گئی۔

‏سپریم کورٹ نے اپنے تفصیلی فیصلے میں موٹر وے پر بائیکس چلانے کی اجازت دینے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیتے ہوئے لکھا کہ موٹر ویز پر بائیکس چلانے کی اجازت دینا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے میں مزید کہا گیا کہ موٹر وے پر تیز رفتار ٹریفک موٹرسائیکل سواروں کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ ‏شہریوں کی حفاظت کیلئے بائیکس پر پابندی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ قانون شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے بنائے جاتے ہیں، حکومت کے پاس احتیاطی تدابیر کے تحت مخصوص علاقوں میں موٹر سائیکل پر پابندی کا اختیار ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں