پنجاب پولیس کے افسران اور اہلکاروں پر جلسوں میں شرکت پر پابندی عائد

لانگ مارچ میں شرکت اور تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، مراسلہ


نعمان شیخ November 19, 2022
فوٹو فائل

آئی جی پنجاب نے پولیس افسران و اہلکاروں پر لانگ مارچ میں شرکت پر سخت پابندی عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ائی جی پنجاب نے مراسلہ سی سی پی او لاہورسمیت صوبہ بھر میں جاری کردیا، جس میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران پولیس افسران واہلکاروں کی شرکت پر سخت احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب پولیس کے تمام افسران اور اہلکاروں پر لازم ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں اور کوئی بھی ماتحت افسر یا اہلکار سیاسی جلسے جلوسوں کاحصہ نہیں بنے، احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے سخت ایکشن ہوگا۔

مراسلے میں کہاگیا ہے کہ ماتحت افسران اور اہلکار سیاسی جلسے جلوسوں کی ڈیوٹی کے دوران یونیفارم کے تقدس قائم رکھیں ۔ کوئی ماتحت افسر اور اہلکار جلسے جلوسوں میں نعرہ بازی بھی نہیں کرے گا اور نہ شرکا کے ساتھ مل کر کسی بھی قسم کا حصہ لے گا، پولیس کی گاڑیاں بھی سیاسی جلسے جلوسوں کے شرکا یا کسی بھی جلسے جلوس کے لیے استعمال نہیں ہوں گی۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیاہ ے کہ پولیس کی گاڑیاں اور سامان صرف جلسے اور جلوسوں کے شرکا کی سیکیورٹی کے لیے استعمال کی جائیں گی۔

مراسلے میں سختی سے کہا گیا ہے کہ یونیفارم میں تصاویر لینا اور سوشل میڈیا سائٹس پر عوامی خیالات کے لیے پوسٹ کرنا ممنوع ہے ایسا کرنے والوں کیخلاف محکمانہ کارروائی شروع کی جائے گی۔

آئی جی پنجاب کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ‏ پولیس وردی کے وقار اور فورس کے مقدس اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری فرائض انجام دینے کا اعادہ کیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |