خیبر پختونخوامیں بارش اور برفباری سے موسم سرد ہوگیا

برف بار کا سلسلہ آج رات تک جاری رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات


Staff Reporter November 19, 2022
فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا میں پشاور سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے موسم مزید سرد ہوگیا ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق برف بار کا یہ سلسلہ آج رات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پشاور میں آج صبح سے گہرے بادلوں کے بعد وقفے وقفے سے جاری ہلکی بارش سے ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا موجودہ اسپیل نومبر کے آخری ہفتے تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا جس کے ساتھ تیز ہواؤں کے چلنے کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب مینگورہ شہر اور گرد نواح میں صبح سے ہلکی ہلکی بارش جبکہ بالائی علاقوں مالم جبہ، کالام، مہوڈنڈ اور گبرال میں برف باری جاری ہے، سرد موسم کے دوران بالائی علاقوں میں پانچ انچ تک برف باری ریکارڈ ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں