عمران خان 26 نومبر امپائر کی انگلی اٹھے بغیر گزر جائے گا مریم اورنگزیب
26 نومبر کی تاریخ تماشہ ختم ہونے کی تاریخ ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان! 26 نومبر امپائر کی انگلی اٹھے بغیر گزر جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سازش، سیاست اور تماشہ ختم اور اب عمران خان کا آزادی مارچ 2014 کے دھرنے کی طرح ناکام ہوگیا، 26 نومبر کی تاریخ تماشہ ختم ہونے کی تاریخ ہے۔
مزیدپڑھیں: لانگ مارچ ختم؛ عمران خان نے 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے دی
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے یو اے ای اور برطانیہ میں مقدمہ دائر کرنے کی تاریخ نہیں بتائی ہے، حقیقی آزادی مارچ کے جھوٹ نے بے گناہوں کی جان لی اور بچوں کو یتیم کیا۔
مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مخاطب کرکے کہا کہ 26 نومبر کو راولپنڈی نہیں برطانیہ اور یو اے ای کا ٹکٹ کٹوائیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی مفادات سے کھیل کھیلا گیا جبکہ خارجہ پالیسی کو تباہ کیا گیا۔