اللہ بلاول کوحفظ وامان میں رکھےبغیر سوچے سمجھے بیانات نہ دیاکریںحمزہ شہباز
طالبان کے کسی بھی غیر آئینی مطالبہ کو تسلیم نہیں کیا جائے گا،رہنما مسلم لیگ ن
مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو اللہ اپنی حفظ وامان میں رکھے لیکن وہ بغیر سوچے سمجھے بیانات نہ دیا کریں اور دہشت گردی جیسے اہم مسئلے پر سیاست نہ کی جائے۔
پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف تھر کے معاملے پر سیاست کرنے کے بجائے خود چل کر وہاں گئے ، بہتر ہے بلاول بھٹو زرداری تھر کے متاثرین کی دادرسی کریں۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ طالبان کے کسی بھی غیر آئینی مطالبہ کو تسلیم نہیں کیا جائے گا ، یہ انتہائی نازک معاملہ ہے ، اس پر تبصروں سے گریز کیا جائے۔