قومی اسمبلی ڈرون حملوں میں ہلاکتوں کی تعدادنہ بتانے پرڈپٹی اسپیکربرہم

ان کیمرا بتاسکتے ہیں،پارلیمانی سیکریٹری،4ماہ سے سوال4ڈویژنوں میں گھوم رہا ہے، جعفر اقبال

سعودی عرب کواسلحہ،فوج دینے،افغان رحدپرباڑکاپروگرام نہیں،وقفہ سوالات فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی مرتضیٰ جاویدعباسی نے ڈرون حملوں میں جاں بحق ہونے والے افرادکی مجموعی تعدادکے حوالے سے سوال کا جواب نہ ملنے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ آئندہ باری آنے پر ہر صورت اس سوال کا جواب ایوان میں پیش کیا جائے۔


جمعے کو وقفہ سوالات کے دوران پارلیمانی سیکریٹری چوہدری جعفراقبال نے سیدآصف حسنین کے ڈرون حملوں میں ہلاکتوں سے متعلق سوال کے حوالے سے بتایا کہ یہ سوال 4ماہ سے 4ڈویژنوں میں گھوم رہاہے۔ اس کا جواب دینا شاید مناسب نہیں سمجھا جا رہا ، ان کیمرابریفنگ میں اس سوال کا جواب دیا جا سکتا ہے۔ پیپلز پارٹی کے اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ کے ساتھ مذاق ہے۔ وزیرمملکت شیخ آفتاب احمدنے کہا کہ وہ اس کاآج ہی نوٹس لیں گے۔

چوہدری جعفراقبال نے ایوان کویہ بھی بتایا کہ وفاق اورصوبوں میں بلدیاتی انتخابات سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق5ماہ میں کرائے جائیں گے۔ وزارت دفاع کی جانب سے تحریری طورپر ایوان کوبتایا گیا ہے کہ ایل اوسی پر 5سال کے دوران بھارتی فورسزکی فائرنگ سے 50فوجی جوان اور 10شہری شہید ہوئے ۔ بھارت کو بتایا ہے کہ پاکستان جوابی کارروائی کاحق محفوظ رکھتاہے۔ پاک افغان سرحدپر باڑلگانے کی کوئی تجویزنہیں ہے۔ وزارت دفاع کی جانب سے پارلیمانی سیکریٹری راجا جاویداخلاص نے بتایا کہ سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے یا فوج بھجوانے کا کوئی پروگرام نہیں۔
Load Next Story