علامہ اقبال ایئرپورٹ پر400 کلو سورکا گوشت اسمگل کی کوشش ناکام
گوشت کی اسمگلنگ کرنے والے چینی باشندے کو حراست میں لے لیا، حکام
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر کسٹمز حکام نے 400 کلو سور کا گوشت اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق کسٹمز حکام نے گوشت کی اسمگلنگ کرنے والے چینی باشندے کو حراست میں لے لیا۔ کسٹمز حکام نے اطلاع موصول ہونے پر سیرین ایئرلائن کی پرواز ای آر 724 پر دوبئی سے سور کے گوشت کی اسمگلنگ کی جائے گی۔
حکام کے مطابق اسمگلر نے سور کا گوشت 12 عدد بڑے کارٹنز میں خاص قسم کی بلیک پلاسٹک شیٹس میں پیک کر رکھا تھا تا کہ اسکینگ مشین سے بچایا جا سکے۔
ڈپٹی کلکٹر کسٹمز سائرہ بتول خود ایئرپورٹ پر پہنچ گئیں اور اسمگلر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جبکہ زرائع نے بتایا کہ سور کا گوشت مختلف ہوٹلوں میں سپلائی ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔