پاک افغان سرحد ایک ہفتے سے مکمل بند

سرحدی تجارت بند ہونے کی وجہ سے دونوں اطراف مال بردار ٹرک بڑی تعداد میں پھنس گئے


ویب ڈیسک November 19, 2022
فوٹو:فائل

پاک افغان سرحد گزشتہ 7 روز سے بند ہونے کی وجہ سے سرحد کے دونوں اطراف مال بردار ٹرک بڑی تعداد میں پھنس گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق افغانستان کی جانب سے 7 روز قبل سرحد پر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد امارات اسلامیہ کی انتظامیہ نے بارڈر کو بند کردیا تھا۔

ایک ہفتے کی مسلسل بندش کے کی وجہ سے سرحد پر پیدل آمد و رفت اور تجارت بھی مکمل بند ہے، نقل و حرکت نہ ہونے کی وجہ سے سرحد کے دونوں اطراف مال بردار ٹرکوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں