پاکستان بارکونسل نے حکومت سے بجٹ میں25 کروڑمانگ لیے

بارکونسل کو2009 میں وفاقی حکومت سے 5کروڑ روپے ملے تھے اس کے بعد کوئی مالی امداد نہیں ملی، وائس چیئرمین


Ghulam Nabi Yousufzai March 29, 2014
بارکونسل کو2009 میں وفاقی حکومت سے 5کروڑ روپے ملے تھے اس کے بعد کوئی مالی امداد نہیں ملی، وائس چیئرمین فوٹو : فائل

لاہور: پاکستان بارکونسل نے اگلے مالی سال کے دوران روزمرہ اخراجات کیلیے وفاقی حکومت سے 25کروڑروپے امداد مانگ لی ہے۔

بارکونسل کے روزمرہ کے اخراجات میں درپیش دشواریوں کی وجہ سے وفاقی حکومت سے لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بارکونسل ایکٹ کی سیکشن 57کے تحت 25 کروڑ روپے بجٹ میں رکھنے کا مطالبہ کیاگیا ہے، مالی امداد یقینی بنانے کیلیے حزب اختلاف سے تعاون بھی طلب کیاگیا ہے۔پاکستان بارکونسل کے وائس چیئرمین چوہدری محمد رمضان نے ایکسپریس کوبتایا کہ بارکونسل کو2009 میں وفاقی حکومت سے 5کروڑ روپے ملے تھے اس کے بعد کوئی مالی امداد نہیں ملی جس کی وجہ سے بارکے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں