ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کردیا

23 کروڑ 7 لاکھ صارفین میں سے ڈیڑھ کروڑ نے افراد نے اپنی رائے کا استعمال کیا


ویب ڈیسک November 20, 2022
23 کروڑ 7 لاکھ صارفین میں سے ڈیڑھ کروڑ نے افراد نے اپنی رائے کا استعمال کیا (فوٹو: ٹوئٹر)

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے سبق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے سابق امریکی صدر کا اکاؤنٹ بحال کرنے کیلئے ایک پول کا اہتمام کیا تھا جس میں لوگوں سے رائے طلب کی گئی تھی۔

پول پر ٹوئٹر کے 23 کروڑ 7 لاکھ صارفین میں سے ڈیڑھ کروڑ نے افراد نے اپنی رائے کا استعمال کیا، اکاؤنٹ کی بحالی کے حق میں 51.8 ووٹ پڑے جبکہ 48.2 فیصد صارفین نے مخالفت میں ووٹ دئیے۔

ٹوئٹر نے سابق امریکی صدر کا اکاؤنٹ جب بلاک کیا تھا تو اس وقت 8.8 کروڑ سے زائد فالوورز تھے۔



قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر صدارتی الیکشنز میں حصہ لینے کا عزم ظاہر کیا تھا، جس کے چند روز بعد اکاؤنٹ بحال کردیا گیا۔

واضح رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ گزشتہ سال کے آغاز میں ان کے حامیوں کی جانب سے کیپٹل ہل پر حملے کے بعد معطل کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں