آئی ایم ایف کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیمیں متعارف نہ کرانے کی تجویز

لیوی مد میں گیس نرخ10فیصدبڑھایا، پاکستان کا عالمی ادارے کے سامنے اعتراف

لیوی مد میں گیس نرخ10فیصدبڑھایا، پاکستان کا عالمی ادارے کے سامنے اعتراف فوٹو: فائل

لاہور:
وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے اعتراف کیاہے کہ پاکستان میں گیس لیوی عائدکرکے صارفین کیلیے گیس کی قیمتوں میں 10 فیصداضافہ کیاگیا ہے۔


آئی ایم ایف کی جمعے کو پاکستان کی اقتصادی کارکردگی سے متعلق جاری کردہ دوسری جائزہ رپورٹ کے مطابق گیس لیوی کی مد میں قیمتوں میں اضافے سے جی ڈی پی کے0.4 فیصد کے برابراضافی ریونیوحاصل ہوگا۔ پاکستان کی درخواست پرآئی ایم ایف نے اسٹیٹ بینک کے قوانین میں ترامیم کی شرط پوری کرنے کیلیے مقررکردہ ڈیڈلائن میں جون2014 تک توسیع کر دی ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کوآئندہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیمیں متعارف نہ کرانے کی تجویز دیتے ہوئے کہاکہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کاغلط استعمال روکنے کیلیے انسدادمنی لانڈرنگ فریم ورک کومتحرک کیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کویقین دلایاکہ آئندہ مالی سال2014-15 کے وفاقی بجٹ میں پہلے مرحلے کے تحت ایس آراوزکے ذریعے غیرضروری ٹیکس، ڈیوٹی چھوٹ اوررعایت ختم کی جائے جس سے اضافی ریونیوملے گا اوربجٹ خسارے میں بھی کمی ہوگی جبکہ پاکستان سیکیورٹیزبل اورڈپازٹ پروٹیکشن فنڈایکٹ بھی متعارف کرائے گا۔ مشترکہ مفادات کونسل کی طرف سے نجکاری کیلیے منظورکردہ65 اداروں میں سے 30اداروں اورکمپنیوں کیلیے پبلک سیکٹر انٹر پرائززریفارمزاسٹرٹیجی متعارف کرائی جائے گی اور تمام بجلی کی تقسیم کارکمپنیو ںکے ذمے واجبات اور قابل وصول محاصل سے متعلق پورے سسٹم کاتکنیکی اورمالی فنانشل آڈٹ کیاجائیگا۔
Load Next Story