کسٹمز کوئٹہ انفورسمنٹ کی کارروائیاں 13 کروڑ کی اشیا ضبط
عدالتی حکم پر پولیس اور ایکسائز کے اشتراک سے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی مشترکہ چیکنگ
پاکستان کسٹمز کوئٹہ انفورسمنٹ نے انسداد اسمگلنگ مہم کی مختلف کاروائیوں میں 13کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ، گاڑیاں اور متفرق اشیاء ضبط کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔
ذرائع نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ کلکٹر انفورسمنٹ سمیع الحق کی ہدایات پر ایڈیشنل کلکٹر معین افضل کی سربراہی میں دیگر افسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم کی مختلف کارروائیوں میں 13 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ، گاڑیاں اور متفرق اشیاء ضبط کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے 22.11.2021 کے حکم کے مطابق نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیوں کی مشترکہ چیکنگ کے پروگرام کے دوران پاکستان کسٹمز نے پولیس اور محکمہ ایکسائز کے اشتراک سے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 45 ملین روپے مالیت کی 16 نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیاں ضبط کیں جبکہ مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کسٹمز موبائل اسکواڈ نے کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مار کر اسمگل شدہ غیرملکی کپڑا، چھالیہ اور چائنیز سالٹ برآمد کرلیا جس کی مالیت ایک کروڑ 22 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ انفورسمنٹ کوئٹہ کی چھاپہ مار ٹیم نے ایک بس کو روک کر جب اس کی تلاشی لی تو بس سے 2کروڑ 22 لاکھ مالیت کی 8625 کلو گرام چھالیہ، 2000 کلوگرام زنانہ کپڑا برآمد ہوا جسے ضبط کرلیا گیا۔
ایک اور کارروائی کے دوران ایف ای یو، لکپاس کے عملے نے مختلف مسافر بسوں کی چیکنگ کے دوران متفرق سامان قبضے میں لے لیا، جس میں مردانہ کپڑا، مچھر دانی کا کپڑا، پیناسونک ٹیلی فون سیٹ، سگریٹ، آٹو پارٹس شامل ہیں جن کی مالیت ایک کروڑ 80 لاکھ روپے جبکہ 31 لاکھ مالیت کی ایک گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی۔
ذرائع کے مطابق ایف ای یو دالبندین نے 2400 کلوگرام چھالیہ جس کی مالیت 80 لاکھ روپے ہے، اس کے علاوہ دو ٹریکٹر بھی قبضے میں لیے، جن کی مالیت 40 لاکھ روپے ہے۔