عالمی بینک کشن گنگا و ریٹلی ہائیڈرو منصوبوں پر پاکستانی اعتراض سماعت کیلیے منظور

بینک دونوں منصوبوں کے ڈیزائن 21 نومبر کو ثالثی عدالت کو دے گا


News Agencies November 20, 2022
پاکستان سے قانونی و آبی ماہرین پر مشتمل وفد واشنگٹن جائے گا (فوٹو فائل)

بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف پاکستان کو عالمی فورم پر بڑی کامیابی مل گئی، بھارت کے کشن گنگا اور ریٹلی ہائیڈرو منصوبے پر پاکستانی اعتراض کو سماعت کیلئے قبول کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی بینک دونوں منصوبوں کے ڈیزائن 21 نومبر کو ثالثی عدالت کے حوالے کرے گا۔پاکستان کی جانب سے قانونی اور آبی ماہرین پر مشتمل وفد واشنگٹن روانہ ہوگا، وفد میں سیکرٹری آبی وسائل،انڈس واٹر کمشنر اور ماہرین شامل ہوں گے، ڈیزائن اور اعتراضات کی دستاویزات حوالگی تقریب میں بھارتی وفد بھی شریک ہوگا۔

واضح رہے کہ بھارت دریائے جہلم پر 330 میگا واٹ کا کشن گنکا ڈیم تعمیر کر رہا ہے، اس ڈیم میں بھارت 7 لاکھ کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرے گا، جبکہ پاکستان کا موقف ہے کہ ڈیم میں ایک لاکھ کیوبک میٹر سے زیادہ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش نہ ہو۔ پاکستان نے ڈیم کے اسپل ویز کی چوڑائی پر بھی اعتراض کر رکھا ہے۔

دوسری جانب بھارت دریائے چناب پر بھی 850 میگاواٹ کا ریٹلی ڈیم بھی تعمیر کر رہا ہے، اور اس ڈیم میں ایک کروڑ 40 لاکھ کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرنا چاہتا ہے، جبکہ یہاں پر پاکستان کا مقف ہے ذخیرہ کی گنجائش 8.8 ملین کیوبک میٹر سے زیادہ نہ ہو۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں