فیفا ورلڈکپ فرانس کا اہم اسٹرائیکر انجری کے باعث میگا ایونٹ سے باہر

فٹبالر کو صحتیاب ہونے میں 3 ہفتے درکار ہوں گے، رپورٹس


ویب ڈیسک November 20, 2022
فٹبالر کو صحتیاب ہونے میں 3 ہفتے درکار ہوں گے، رپورٹس (فوٹو: ٹوئٹر)

فیفا ورلڈکپ کے آغاز سے قبل ہی فرانس کی ٹیم کا اہم اسٹرائیکر انجری کا شکار ہوکر میگا ایونٹ سے باہر ہوگیا۔

فرنچ فٹبال فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی ٹیم کے اہم اسٹرائیکر کریم بنزیما کی ایم آر آئی رپورٹ میں ٹانگ کے پٹھوں میں انجری سامنے آئی ہے، جس سے انہیں صحتیاب ہونے میں 3 ہفتے درکار ہوں گے۔

فیفا انتظامیہ نے فرانس کے کوچ کو ٹیم میں متبادل کھلاڑی کے نام کا اعلان کرنے کیلئے پیر تک کا وقت دیا ہے جبکہ ٹیم منجمنٹ میں بھی کریم بنزیما کی انجری کی تصدیق کردی ہے۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ؛ ٹوئٹر افتتاحی میچ کی لائیو کوریج اور کمنڑی فراہم کرے گا

واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ میں فرانس اپنا پہلا میچ آسٹریلیا کے خلاف 22 نومبر کو کھیلے گا، فرنچ ٹیم گروپ ڈی میں موجود ہے جہاں وہ تیونس اور ڈنمارک کے بھی مدمقابل آئے گی۔

قبل ازیں ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے فیفا ورلڈکپ کے پہلے میچ کیلئے کوریج اور ریئل ٹائم کمنٹری فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، ایونٹ کا افتتاحی میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے قطر اور ایکواڈور کے مابین کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔