مضاربہ اسکینڈل نیب نے50کروڑ لوٹنے والا ایک اور ملزم گرفتار کر لیا
پشاورسے گرفتار ملزم مشاہدعلی نے اسلامی منافع کے نام پر عوام سے بھاری رقم ہتھیائی
لاہور:
قومی احتساب بیورو نے مضاربہ اسکینڈل کے ایک اور ملزم مشاہدعلی کوگرفتارکر لیا ہے ۔
ملزم نے سو سے زائد متاثرین سے 50 کروڑ سے زائدکا فراڈ کیا ہے، ملزم نے ایم ایم قریشی پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر کے طور پر متاثرین سے مضاربہ کے نام پر رقوم لی تھیں۔ ملزم کے ایک سو سے زائد متاثرین نے نیب میںکلیم داخل کیے ہیں۔ نیب اعلامیہ کے مطابق ملزم نے منافع کاجھانسہ دیکر شہریوں سے 50 کروڑ روپے سے زائدکی رقوم لیں لیکن بعدازاں اصل رقم بھی واپس نہیں کی۔نیب نے مضاربہ کے تمام ملزمان کی گرفتاری اور انکی لوٹی گئی رقوم کی وصولی کیلیے ہنگامی بنیادوں پرکارروائیاں شروع کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔
نیب نے ایک مرتبہ پھر متاثرین سے کہا ہے وہ اصل دستاویزات کے ساتھ اپنے کلیم نیب میں جمع کرا دیں۔ملزم کونیب نے پشاورسے گرفتار کیا۔نیب ذرائع کے مطابق ملزم شہریوں سے اسلامی منافع کے نام پر رقوم بٹورنے کے بعد فرارہوگیا تھا ،گرفتاری کے بعداسے آج (ہفتے کو) احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ اب تک اربوں روپے سادہ لوح افراد سے صوبے کے مختلف اضلاع میں جعلسازی کے نام پر لوٹے گئے ہیں۔