بھارتی فوج کی جارحیت مسلسل دوسرے روز بھی جاری ایک اور کشمیری شہید

گزشتہ روز بھی ضلع راجوڑی میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا گیا تھا


ویب ڈیسک November 20, 2022
نوجوان کو ضلع اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا، فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی میں آج دوسرے روز مزید ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع اسلام آباد میں سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔

ریاستی دہشت گردی کے تازہ واقعے میں بھارتی فوج نے اسلام آباد ضلع میں سرچ آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا اور کچھ دور لے جاکر گولیاں مار کر شہید کردیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ضلع راجوڑی میں سرچ آپریشن کے دوران بھی بھارتی فوج نے ایک نوجوان کو گولیاں مارکر شہید کردیا تھا۔ اس طرح بھارتی فوج کی جارحیت میں دو روز میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 2 ہوگئی۔

مودی سرکار کے دور میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے تین حصوں میں تقسیم کردیا گیا اور جموں کشمیر و لداخ کو بھارتی وفاق کی اکائی قرار دیدیا گیا ہے۔

ایک سیاہ قانون کو عددی اکثریت کے باعث منظور کرا کر بی جے پی نے کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کردیا ہے جس پر نہ صرف حریت رہنماؤں بلکہ بھارت نواز سابق وزرائے اعلیٰ نے بھی شدید احتجاج کیا تھا جس کی پاداش میں انھیں جیلیں بھی بھگتنا پڑیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں