اے این ایف کی مختلف کارروائیوں میں کروڑوں روپے کی منشیات برآمد

اسلام آباد ٹول پلازا پر لوڈر گاڑی سے 2600 گرام ہیروئین، 988 گرام آئس اور چرس برآمد، باجوڑ کے رہائشی دو ملزمان گرفتار


ویب ڈیسک November 20, 2022
اسلام آباد ٹول پلازا پر لوڈر گاڑی سے ہیروئن برآمدگی کا منظر (فوٹو : ویڈیو گریب)

اے این ایف (اینٹی نارکوٹکس فورس) نے گزشتہ چند روز کے دوران ملک بھر میں منشیات کے خلاف کامیاب کارروائیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ضبط کرلی۔

یہ پڑھیں : اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی 100 کلو چرس برآمد

اے این ایف حکام کے مطابق کارروائیاں ملک کے مختلف شہروں میں کی گئیں۔ اے این ایف کو دوران تلاشی اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازا کے قریب لوڈر گاڑی سے منشیات برآمد ہوئی۔ منشیات میں 2 کلو 600 گرام ہیروئین، 2 کلو 400 گرام چرس اور 988 گرام آئس شامل تھی جس پر باجوڑ کے رہائشی دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسی طرح فیصل آباد ائیرپورٹ پر اے این ایف اور اے ایس ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے پشاور کے رہائشی ملزم کے لیپ ٹاپ سے 954 گرام چرس برآمد کرلی۔

کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کویت جانے والے کنٹینر سے 90 کلوسے زائد ہیروئین برآمد ہوئی، تربت کیچ کے علاقے سے 94 کلو گرام چرس اور چمن کے علاقت سے 2881 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد ہوا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں