بعض قوتیں خطے کے ممالک کوقریب نہیں آنے دیتیںصدرممنون

صدرمملکت سے پاک سعودی جوائنٹ چیمبرز وفد اور سربیاکے لیے نامزدسفیر کی ملاقات

صدرمملکت سے پاک سعودی جوائنٹ چیمبرز وفد اور سربیاکے لیے نامزدسفیر کی ملاقات۔ فوٹو: فائل

صدرممنون حسین نے کہاہے کہ بعض طاقتیں خطے کے ہمسایہ ممالک کو ایک دوسرے کے قریب نہیں آنے دیتیں۔


میڈیا سے گفتگو میں صدر ممنون حسین نے بتایا کہ ان کی ایرانی صدرکے ساتھ ملاقات ہوئی،حسن روحانی نے مغوی گارڈکامعاملہ اٹھایا جس پرانھوں نے واضح کیا کہ پاکستان مصدقہ اطلاع پر کارروائی کیلیے تیارہے۔انھوںنے کہاکہ حکومت ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہترتعلقات کی پالیسی پر گامزن ہے۔علاوہ ازیں صدر مملکت نے پاکستانی سفیروں سے کہا ہے کہ وہ بیرون ملک تعیناتی کے دوران متعلقہ ممالک کے ساتھ پاکستان کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات مزیدمضبوط بنانے کیلیے کوششیں کریں۔

انھوں نے ان خیالات کا اظہار جمعے کو سربیا کیلیے پاکستان کے نامزد سفیرعارف محمودسے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنھوں نے ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی اور اپنی سفارتی ذمے داریوں سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیا،این این آئی کے مطابق صدر ممنون نے کہاہے کہ سعودی جوائنٹ چیمبرز سعودی عرب کیلیے پاکستانی برآمدات میں اضافے پر توجہ دیں،کاروباری طبقہ حکومت کی طرف سے پیش کردہ تجارتی مراعات اور آزادانہ پرکشش پیکیجز سے بھرپور فائدہ اٹھائے ۔وہ جمعے کو پاک سعودی جوائنٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی ایس جے سی سی آئی) کے وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے۔
Load Next Story