عمران خان نااہلی کیس مبینہ بیٹی ٹیریان کی کاغذات نامزدگی میں ظاہر نا کرنے پر سماعت کل ہوگی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے


ویب ڈیسک November 20, 2022
—فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نا کرنے پر نااہلی کیس کی سماعت کل ہو گی.

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے۔ خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان نااہلی کیس قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر رکھے ہیں۔

مزیدپڑھیں: عمران خان کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

 

اسلام آباد کے شہری محمد ساجد کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں معلومات پوشیدہ رکھیں اور عمران خان نے بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے ٹیریان سے متعلق تردید کرتے تھے اب اس متعلق سوال کا جواب نہیں دیتے، عمران خان جانتے ہیں ان کے خلاف ثبوت موجود ہیں اس بنیاد پر عمران خان پبلک آفس یا پارٹی سربراہ کا عہدہ نہیں رکھ سکتے عمران خان سے پوچھا جائے ان پر آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق کیوں نہ ہو؟

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں