شاہین آفریدی کا اپنڈکس کا کامیاب آپریشن

آپریشن کامیاب رہا ہے اور الحمدللہ اب بہتر محسوس کررہا ہوں، شاہین شاہ آفریدی

آپریشن کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے ٹویٹ کی گئی تصویر (فوٹو : ٹویٹر)

قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کا اپنڈکس کا کامیاب آپریشن ہوا ہے جس کے بعد ان کی حالت بہتر ہے۔

ایکسپریس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بالر شاہین شاہ آفریدی طبیعت خرابی کے سبب اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج تھے، انہیں ڈاکٹروں نے فوری طور پر اپنڈکس کا آپریشن تجویز کیا۔

آج شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کو خبر دی ہے کہ ان کا اپنڈکس کا آپریشن کامیاب رہا ہے اور الحمدللہ اب وہ بہتر محسوس کررہے ہیں۔




اپنے ٹویٹ میں شاہین آفریدی نے لوگوں سے دعائے صحت یابی کی اپیل بھی کی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ سے میچ کے دوران شاہین شاہ آفریدی کو گھٹنے کی انجری کے سبب میچ ادھورا چھوڑ کا جانا پڑ گیا تھا۔ آج ان کا آپریشن ہوا ہے اور وہ روبصحت ہیں تاہم انگلینڈ کے خلاف سیریز کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔

اس حوالے سے ترجمان پی سی نے بتایا ہے کہ ڈاکٹرز نے اپینڈکس آپریشن کے بعد شاہین آفریدی کو دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے، وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں مکمل آرام کریں گے اور اپنا ری ہیب مکمل کریں گے، آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران انہیں ڈسچارج کردیا جائے گا۔
Load Next Story