لاہور ناراض بیوی کے گھر نہ لوٹنے پر پولیس اہلکار کی سسرال میں فائرنگ

ملزم کانسٹیبل کاشف رضا گھر کو تالا لگا کر فرار ہوگیا، پولیس ذرائع


ویب ڈیسک November 20, 2022
فوٹو فائل

نصیر آباد کے علاقہ میں ناراض بیوی کے واپس گھر نہ آنے پر پولیس اہلکار نے بیوی کے میکے جاکر سسرالیوں پر فائرنگ کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سسرالیوں پر فائرنگ کا واقعہ لاہور کے علاقے نصیرآباد میں چوکی فردوس مارکیٹ کی حدود مکہ کالونی میں پیش آیا جہاں پولیس اہلکار نے بیوی اور سالے وقاص کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

بیوی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ چوکی فردوس مارکیٹ میں تعینات پولیس کانسٹیبل کاشف رضا اپنا چار ماہ کا بیٹا ماں سے چھین کر لے گیا جب کہ اہلیہ اور اس کے بھائی کو مار پیٹ کا نشانہ بھی بنایا۔

 

کانسٹیبل کاشف رضا سول کپڑوں میں اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ آیا اور سسرال آکر فائرنگ کردی، تاہم فائرنگ سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش کرنے والے اہلکاروں نے وقوعہ سے گولیوں کے چار خول برآمد کیے ہیں۔

سسرالیوں کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل کاشف رضا والٹن روڈ کے قریب کوارٹر میں رہائش پزیر ہے، جس کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی، بیوی پر تشدد کرتا تھا، چند روز سے بیوی میکے آگئی تھی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کانسٹیبل گھر کو تالا لگا کر ملزم فرار ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |