چین میں کورونا پھر سر اُٹھانے لگا 6 ماہ میں مہلک وائرس سے پہلی موت

چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 24 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں تاہم سارے غیر علامتی ہیں


ویب ڈیسک November 20, 2022
ایک دن میں چین میں 24 ہزار نئے کیسز سامنے آئے، فوٹو: فائل

چین میں کورونا سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا یہ 6 ماہ میں کورونا سے پہلی موت ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں 6 ماہ کے وقفے بعد کورونا سے ہونے والی پہلی ہلاکت ہوئی ہے۔ 87 سالہ بیجنگ کے رہائشی کا چند روز قبل ہی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ متوفی نے ویکسینیشن کرائی تھی یا نہیں۔

چین کے قومی صحت کمیشن کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے آغاز سے اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 227 ہوگئی جب کہ ایک دن میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کرگئی تاہم ان میں زیادہ تر افراد ایسے ہیں جن میں کوئی علامت نہیں تھی۔

چین میں کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک کی ویکسینیشن کی مجموعی شرح 92 فیصد سے زائد ہے تاہم اس میں بزرگ شہریوں بالخصوص 80 سال سے زائد عمر والوں کی تعداد نہایت کم ہے۔

خیال رہے کہ چین وہ ملک ہے جہاں سب سے پہلے کورونا کا کیس سامنے آیا تھا تاہم سب سے پہلے اس وبا پر قابو پانے کا دعویٰ بھی چین نے ہی کیا تھا البتہ زیرو ٹالیرنس پالیسی کے تحت تاحال چین میں سخت کورونا پابندیاں لاگو ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں