اسلام آباد میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سابق وفاقی وزیر کا گن میں ہلاک

دوطرفہ فائرنگ میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے تین گن مین بھی زخمی ہوئے ہیں


ویب ڈیسک November 20, 2022
فوٹو فائل

اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب ہاؤسنگ سوسائٹی میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ سے سابق وفاقی وزیر کا مسلح گارڈ ہلاک ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹ کے تنازع پر دو گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبالے میں سابق وفاقی وزیر اکرم درانی کا مسلح گارڈ اعجاز خان گولیاں لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دوطرفہ فائرنگ میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے تین گن مین بھی زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں ابرار، جاوید اور حسین خان شامل ہیں، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں