یوکرین کے ایٹمی پلانٹ پر گولہ باری آپ آگ سے کھیل رہے ہیں اقوام متحدہ

ماسکو اور کیف دونوں نے ایک دوسرے پر اس تنصیب پر گولہ باری کا الزام لگایا ہے


ویب ڈیسک November 20, 2022
—فائل فوٹو: رائٹرز

روس کے زیر کنٹرول یوکرین کے نیوکلیئر پاور پلانٹ گولہ باری سے لرز اٹھا جس پر اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے حملوں سے ایک بڑی جوہری تباہی کا خطرہ ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے کہا کہ شام اور اتوار کی درمیان رات کو ایک درجن سے زیادہ دھماکوں نے یورپ کے سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹ کو ہلا کر رکھ دیا۔ ماسکو اور کیف دونوں نے ایک دوسرے پر اس تنصیب پر گولہ باری کا الزام لگایا ہے۔

آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا کہ ہماری ٹیم کی کل اور آج صبح کی خبریں انتہائی پریشان کن ہیں، اس بڑے ایٹمی پاور پلانٹ کے مقام پر دھماکے ہوئے جو کہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے، اس کے پیچھے جو بھی ہے اسے فوراً روکنا چاہیے جیسا کہ میں پہلے بھی کئی بار کہہ چکا ہوں تم آگ سے کھیل رہے ہو۔

پلانٹ مینجمنٹ کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کا حوالہ دیتے ہوئےآئی اے ای اے ٹیم نے کہا کہ سائٹ پر کچھ عمارتوں، سسٹمز اور آلات کو نقصان پہنچا ہے لیکن ان میں سے کوئی بھی جوہری حفاظت اور سلامتی کے لیے اب تک اہم نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں