یوٹیلٹی اسٹور 50 ہزار ٹن چینی کی خریداری کا فیصلہ

ٹینڈر جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 دسمبرمقرر کی گئی ہے


APP November 21, 2022
ٹینڈر جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 دسمبرمقرر کی گئی ہے (فوٹو فائل)

یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن نے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔

یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن نے صارفین کو چینی کی فراہمی یقینی بنانے کیلیے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔

یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کے مطابق یہ اسٹاک 50 کلو گرام والے پولی پروپلین بیگز میں فراہم کیا جانا لازم ہے، ٹینڈر جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 دسمبرمقرر کی گئی ہے۔

کارپوریشن کے ساتھ پہلے سے کام کرنے والی شوگر ملز، اسٹاکسٹس یا فرموں کو اثر نو اس عمل کا حصہ بننا لازمی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں