نیویارک میں برف کا غیرمعمولی طوفان معمول کی زندگی مفلوج

مختلف علاقوں میں 6 فٹ سے زائد برف کے باعث ٹریفک معطل اورمتعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں


ویب ڈیسک November 21, 2022
برفباری میں پھنسے 250 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا،گورنر نیویارک:فوٹو:سوشل میڈیا

امریکی ریاست نیویارک میں برف کے غیرمعمولی طوفان سے معمول کی زندگی مفلوج ہوگئی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک ریاست کے مغربی علاقے برف کےشدید طوفان کی لپیٹ میں ہیں۔ اب تک 6 فٹ سے زائد برف پڑچکی ہے۔

مسلسل برفباری کے باعث سڑکیں اورگلیوں میں برف کی تہہ جمنے کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی۔ متعدد پروازیں منسوخ ہونے کی وجہ سے سیکڑوں مسافر ائیرپورٹس پر پھنس گئے۔



نیویارک کے گورنرکے مطابق برفانی طوفان میں پھنس جانے والے ڈھائی سو افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے تاہم مسلسل برفباری کے باعث ریسکیو ورکرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔

برفباری سے بجلی اور مواصلات کا نظام متاثرہونے سے متعدد گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ حکام نے لوگوں کو بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں