لگتا ہے کہ طالبانی این آر او کی بات شروع ہونے والی ہے رحمان ملک

موجودہ حالالت میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی دوستی ضروری ہے، رحمان ملک


ویب ڈیسک March 29, 2014
اب کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے کہ طالبان اور لشکر جھنگوی ایک ہی ہیں، رحمان ملک فوٹو: ایکسپریس نیوز

سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے کہا ہے کہ موجودہ حالالت میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی دوستی ضروری ہے۔


کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے حوالے سے میڈیا میں مختلف افواہیں گردش کر رہی ہیں لیکن وہ یہ واضح کردینا چاہتے ہیں ایم کیو ایم ایک حقیقیت ہے جس میں کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہئے، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کے درمیان ہونے والی بات چیت کی تفصیلات وہ نہیں بتا سکتے لیکن موجودہ حالالت میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی دوستی ضروری ہے۔


بلاول بھٹو کو دی جانے والی دھمکی کے حوالے سے رحمان ملک نے کہا کہ ہم اس دھمکی کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں کیونکہ ظالمان ہمیشہ دھمکیاں دیتے ہیں اور اب اس میں کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہئے کہ طالبان اور لشکر جھنگوی ایک ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے علیحدگی کی بات کرنے والوں کے ساتھ بات کسی صورت نہیں ہوسکتی اور نہ ہی حکومت کے پاس کسی قاتل کو چھوڑنے کا اختیار ہے تاہم موجودہ حالات کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ طالبانی این آر او کی بات شروع ہوجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں