110 سال قبل ڈوبنے والے ٹائٹینک کی گھڑی 98 ہزارپاؤنڈز میں نیلام

ٹائٹینک کی فرسٹ کلاس کا مینیو 50 ہزار پاؤنڈز میں فروخت کیا گیا


ویب ڈیسک November 21, 2022
ٹائٹینک ڈوبنے کے بعد پاکٹ گھڑی پانی میں گر کر جم گئی تھی:فوٹو:سوشل میڈیا

ٹائٹینک کے غرق ہونے کے 110 سال بعد اس میں سفرکرنے والے ایک کلرک کی پاکٹ گھڑی 98 ہزار پاؤنڈز( دوکروڑ 61لاکھ 34 ہزار روپے)میں فروخت کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بحری جہاز ٹائٹینک جب 14 اپریل 1912 میں بحر اوقیانوس میں غرق ہوا تو کلرک آسکر اسکاٹ ووڈی کی گھڑی پانی میں ڈوب کر جم گئی تھی۔ گھڑی سمندر سے برآمد ہونے کے کچھ عرصے بعد اسے آسکر کی اہلیہ کو دے دیا گیا تھا۔

ٹائٹینک سے برآمد ہونے والی گھڑی کوبرطانیہ کے ایک نیلام گھر کے ذریعے 98 ہزارپاؤنڈز ( دوکروڑ 61لاکھ 34 ہزار روپے) میں فروخت کردیا گیا۔

ٹائٹینک کی دیگراشیا میں فرسٹ کلاس کا مینیو 50 ہزار پاؤنڈز (ایک کروڑ33 لاکھ 33ہزار674 روپے) اورجہاز میں سفرکرنے والے امیرمسافروں کی فہرست 41 ہزار پاؤنڈز(ایک کروڑ 9 لاکھ 32 ہزار 643 روپے) میں فروخت کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں