فٹبال ورلڈ کپ کی تقریب نماز کے لیے روک دی گئی

نماز کے وقفے کے لیے تقریب روکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی


ویب ڈیسک November 21, 2022
قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کا آغاز گزشتہ روز ہوا ہے:فوٹو:سوشل میڈیا

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کی تقریب نماز کے لیے روک دی گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ورلڈ کپ کی تقریب میں اپنی پوری آب و تاب سے جاری ہے۔ تقریب کے دوران اچانک میزبان نے اعلان کیا کہ تقریب کو نماز کے لیے روکا جا رہا ہے۔



میزبان نے تقریب کا لطف اٹھاتے ہزاروں افراد سے یہ بھی کہا کہ نماز کے لیے مختصر وقفے کے بعد پروگرام میں مزید دلچسپ چیزیں پیش کی جائیں گی۔ورلڈ کپ فٹبال کی تقریب میں نماز کے وقفے کی ویڈیو کو اب تک سوشل میڈیا پر ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں